انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ:صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اس حوالے سے بلوچستان میں گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور رجسٹریشن کا 40فیصد کام مکمل ہوگیا ہے آئندہ سال اپریل ووٹر فہرستیں حتمی شکل میں تیار ہوجائینگی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کیلئے 6دسمبر سے 20دسمبر تک حلقہ بندی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹرز لسٹوں کی نظرثانی کاکام سرانجام دے اس مقصد کے حصول کیلئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی گھر گھر تصدیقی عمل کے ذریعے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے گھر گھر جاکر ووٹروں کی تصدیق کا عمل 7نومبر سے شروع ہوچکا ہے آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل219کے تحت ملک بھر میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کا کلیدی کردار ہے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ٹائم لائن کے مطابق30روز مقرر کیے گئے ہیں جس میں مقررہ کردہ عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں 7نومبر سے 6دسمبر 2021تک گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل مکمل کرے گااس کے بعد ووٹر کے ڈیٹ انٹری کا مرحلہ شروع ہوگا جو7دسمبر2021سے 5جنوری2022تک جاری رہے گا 6جنوری 2022سے 25جنوری 2022تک ابتدائی انتخابی فہرستوں کی چھپائی ہوگئی انہوں نے کہا کہ26جنوری سے ابتدائی انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹر پر آویزاںکردی جائیں گی ،جبکہ 24فروری تک ان فہرستوں پر ووٹ درستگی کی درخواستیں اور اعتراضات جمع کروائیں جاسکیں گی 11مارچ تک ان اعتراضات اور درخواستوں پر ریوائیزنگ اتھارٹی اپنے فیصلے کریں گے 12مارچ سے 23مارچ تک تصحیح شدہ ووٹوں کی ڈیٹا انٹری کام کام کیا جائے گا اور13اپریل 2022کو حتمی انتخابی فہرستیں شائع کردی جائیں گی بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے حوالے سے عملے کی تفصیلات بلوچستان کے 34اضلاع میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کی تعداد278،ریوازینگ اتھارٹیز کی تعداد97،سوپروائزر 831،عملہ تصدیق کنندگان3275جبکہ بلوچستان میں 1473ڈسپلے سینٹر اور 1473ہی ڈسپلے سینٹر انچارج تعینات کیے گئے ہیں اس ضمن میں بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے تصدیقی عملے سے تعاون کریں اور اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں تاکہ کوئی بھی اہل شہری اپنے ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے محکمہ تعلیم کے عملے کے توسط سے 30یوم میں گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کے اندراج اور نظرثانی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق صوبہ بلوچستان میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور نظرثانی کے کام کی مانیٹرنگ کررہی ہے بلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے ضلع سوراب اور مکران ڈویژن کا دورہ کیا اور نظرثانی کے کام کی مانیٹرنگ کی اور ضلعی الیکشن کمشنر ز اور نظرثانی کے عملے سے ملاقات کی اور اب تک کے کام کا جائزہ لیا اسی طرح میں نے ضلع سوراب اور مستونگ کا دورہ کیا اور نظرثانی کے کام کو مانیٹرنگ کی انہوں نے کہا کہ ہمارے جوائنٹ الیکشن کمشنر ز طاہر منصور اور عبدالقیوم شنواری نے ضلع پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا اور نظرثانی کے کام کا جائزہ لیا اب تک کی انتخابی فہرستوں کے کام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے بلوچستان میں ٹوٹل گھرانوں کی تعداد1746244جن میں سے 514660گھروں کے ووٹرز کی تصدیق ہوچکی ہے بلوچستان میں ٹوٹل ووٹروں کی تعداد5022449اور اب تک 2160832ووٹرز کی تصدیق کی جاچکی ہے اس لحاظ سے اب تک انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے کام 43فیصد مکمل ہوچکا ہے اور تصدیقی عمل کا یہ سلسلہ 6دستمبر تک جاری رہے گا الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی کے حوالے سے میڈیا میں تشہیر اور دیگر طریقوں سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ کوئی بھی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم نہ رہے 7دسمبر 2021کو قومی ووٹر ڈے منایا جائے گا جس کا مقصد شہریوںمیں شعوراجاگر کرنا ہے کہ وہ انتخابی عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیںچیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کا پیغام ہے کہ انتخابی فہرستون پر نظرثانی کی انجام دہی میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی فہرستوں کے کام کوم کمل کیا جائے شفاف اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کی تیاری کی جائے اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی سے متعلق تمام عوامل اور مراحل الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ٹائم لائن کے مطاق مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں