3 سالوں میں ہم نے گوادر میں بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں،جام کمال

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ الحمد اللہ تین سالوں میں ہم نے ضلع گوادر میں بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ترقیاتی کاموں کے رکنے سے مجموعی ترقی اور سماجی اقتصادی امور پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار میر جام کمال نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹویٹر)پیغام میں کہا ہے کہ الحمدللہ ان تین سالوں میں ہم نے ضلع گوادر میں بہت سے کام کیے ہیں میں کچھ جاری پروجیکٹ منسلک کر رہا ہوں جو جاری یہ منصوبے صرف صوبائی حکومت کی ہیں اور وفاقی مزید ہیں اور ہم نے موجودہ سال میں جو کچھ رکھا ہے اسے میں اگلے ٹویٹ میں جلد شیئر کرونگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو گوادر دھرنا اور بلوچستان کے تعلیمی معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔وہ جاری اور نئے ترقیاتی فنڈز جاری کر سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ترقیاتی کاموں کے رکنے سے مجموعی ترقی اور سماجی اقتصادی امور پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں