حب، بجلی کی تار گرنے سے بچہ جاں بحق4زخمی

حب:حب شہر کے قریب دارو ہوٹل بھوانی کے مقام پر Kالیکٹرک مین ٹرانسمیشن لائن کی تار گرنے سے زد میں آنے والے 3بچوں سمیت 5افراد میں سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دیگر 4زخمی ہو گئے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب شہر کے علاقہ بھوانی دارو ہوٹل کے قریب حب بائی پاس کے اسٹارٹ پوائنٹ پر بگٹی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد ٹرک سے گندم اُتار رہے تھے کہ اچانک وہاں اوپر سے ماربل سٹی کیلئے جانے والی Kالیکٹرک کی مین ٹرانسمیشن لائن بجلی کی تار ٹوٹ کر گرگئی جسکی زد میں آکر 8سالہ عمران ولد بشیراحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو بچوں سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں