قلات،سوئی گیس کا پریشر صفر، کمپنی کے صارفین کو بھاری بھرکم بلز
قلات: سوئی گیس کمپنی دونوں ہاتھو ں سے صارفین کو لوٹنے لگیں سوئی گیس کا پریشر صفر ہونے کے با وجود کمپنی نے صارفین کو بھاری بھرکم بلز بھیج دیئے بل دیکھ کر شدیدی کرسردی میں صارفین کے پسینے چھوٹ گئے صارفین نے سوئی گیس کمپنی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر دیا صارفین نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق قلات میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر صفر ہونے کے باوجود صارفین کو بھاری بھر کم بل بھیج دیا جس سے صارفین میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا شدید سردی کے باوجود صارفین کے پسینے چھوٹ گئے صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کو سوئی گیس کی سپلائی گزشتہ کئی سالوں سے معطل کرر کھی ہے مگر معلوم نہیں کہ کمپنی اب قلات کے غریب صارفین سے کس چیز کا بل وصول کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سوئی گیس حکام اس بات کا خود اعتراف کرتے ہیں کہ قلات میں سوئی گیس کا پریشر صفر ہے اس کے باوجود صارفین کو تیس ہزار سے پچاس ہزار کے بلز بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریوں سے میٹرز اور گیس پائپس کا کرایہ وصول کرنا چاہتی ہے اور یہ قلات کے شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں سوئی گیس کمپنی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور صارفین کو دو نوں ہاتوں سے لو ٹ رہا ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے قلات کو گیس کی فراہمی 2011 بند سے کررکھی ہے اورمگر اسکے باوجود صارفین سے ہر ماہ گیس بل کی مد میں ہزاروں روپے وصول کیا جا رہاہے اور اب تو لگتا ہے کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریوں سے آکسیجن کا بل بھی وصول کر نا چاہتی قلات کے شہریوں نے وفا قی حکومت اور صوبائی حکومت سے سوئی گیس کے رویہ کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


