کوئٹہ، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت،2لاکھ روپے جرمانہ

کو ئٹہ:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/VIما ڈل کریمنل کورٹ IIکو ئٹہ کے جج جنا ب طا رق لا شاری نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثا بت ہو نے پر سزائے موت اور2لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالمالک نے سال 2019ء کو خنجر کے پے درپے وار کر کے عبدالخالق نا می شخص کوقتل اور اس کی نعش قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھاواقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھا ئی عبدالمنان کی مدعیت پولیس تھا نہ زرغون آباد میں درج کئے جا نے کے بعدپولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چا لان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے زیر حراست ملزم عبدالما لک کو جرم ثابت ہو نے پرسزائے موت اور 2لاکھ روپے مقتول کی ورثا کو ادا کر نے کی سزا سنا دی، عدم ادائیگی جر ما نہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ما ہ قید بھگتنا ہو گی، سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ سرکا ر کی جا نب سے مقدمہ کی پیروی ہا رون ترین ایڈووکیٹ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں