آئی ایم ایف کی ایماء پر نئے ٹیکسز کا نفاذ عوام کا معاشی قتل عام ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے دوران میں اورنج لائن، گرین لائن، میٹرو لائن تھیں آج ملک میں پیٹرول، آٹا اور چینی کے لئے لائنیں لگی ہوئی ہیں، آئی ایم ایف کی ایماء پر پانچ سو ارب روپے کے نئے ٹیکسز کا نفاذ عوام کا معاشی قتل عام کا منصوبہ ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں کے دوران بے حسی کی انتہا کر رکھی ہے عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ حکومتی وزراء اب عوام کو یہ نوید سنا رہے ہیں کہ ان پرآئی ایم ایف کے مطا لبے پر حکومت پانچ سو ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانے جا رہی ہے اس اقدام کے نتیجے میں پٹرول،ڈیزل،بجلی،گیس،ادویات اور کھاد بیج کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اپنی نالائقی پر نادم ہونے کی بجائے حکمران عوام کو جشن مناتے ہوئے قرضے کی قسط منظور ہونے کی خوشخبری بنا کر سنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بڑھنے پر اپنے بچے فروخت کررہے ہیں اور خودکشیاں کر کے زندگی سے جان چھڑا رہے ہیں لیکن نالائق عوام کی غربت تماشہ لگا کر حکمران جشن منارہے ہیں مہنگائی اپنے عروج پر ہے ہر محکمہ میں راشی ملازمین اور افسران معصوم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان اور انکے وزراء عبرت کا نشان بنیں گے اور عوام ووٹ نہ دیکر انہیں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا کر نے کا بدلہ لیں گے


