جعلی موبائل سمز کی تصدیق کرنے ولا بے نقاب 16ہزار سمیں برآمد

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کاروائی جعلی موبائل سمیں تصدیق کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار16ہزار سمیں اور 4ہزار جعلی انگھوٹے برآمد، ایف آئی اے سائبر کرائم زون بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد احمد زعیم کے مطابق ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی سموں کی تصدیق میں ملوث فراز احمد نامی شخص کو گرفتا ر کرلیا اور اسکے قبضے سے سم تصدیق کرنے والی 30ڈیوائس، 16ہزار سمیں، 4ہزار سیلی کون سے بنے جعلی انگھوٹے برآمد کرلے اور ملزم کوئٹہ میں موبائل کمپنی کی فرنچائز چلاتا تھا انہوں نے کہا کہ بتایا کہ گروہ کے دیگر تین اراکین بھی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار ہوئے ہیں جنکی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم سے 16 ہزار ایکٹوسمیں، اور 30 بی وی ایس مشینوں کے ساتھ 4 ہزار سلیکون انگوٹھے بھی برآمد ہوئے۔عمران ریاض نے بتایا کہ جعلی سمز کے خلاف شہریوں کی شکات پر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک 9 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، 7 فرنچائز سیل کر دیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان سلیکون تھمب سے سم ایکٹو کرتے تھے، گروہ میں اوکاڑہ، لاہور کے افراد بھی ملوث پائے گئے ہیں، ملزمان نمبر ایک شخص کے نام سے رجسٹر کرتے تھے، اور اسی نمبر کا والیٹ اکانٹ دوسرے شخص کے نام پر بناتے تھے، یہ واٹس ایپ نمبر بھی فروخت کرتے تھے۔انھوں نے بتایا کہ غیر قانونی سمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں، عمران ریاض نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو سائبر ٹیم واچ کر رہی ہے، ہمیں پتا ہے یہ لوگ کس طریقے سے کام کر رہے ہیں، غیر قانونی سمز ہر جگہ مل رہی ہیں، ہماری کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں