وزیراعلیٰ کا قلعہ عبداللہ میں خسرہ وروبیلا سے تین معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع قلعہ عبداللہ میں خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران تین بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا واقعے کی انکوائری کرکے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ضلع قلعہ عبداللہ میں خسرو اور روبیلا مہم کے دوران تین بچوں کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو دلخراش واقعے کی انکوائری کرکے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں