تمپ سے لاش برآمد

تمپ: تمپ کے علاقے ملانٹ سے لاش برآمد،لاش کی شناخت عقیل ولد جان محمد سکنہ میرآباد کے نام سے ہوئی،مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا،لیویز ذرئع کے مطابق گزشتہ صبح ملانٹ میں عقیل نامی شخص کی گولی لگی لاش برآمدہوئی ہے جسے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیاہے، باخبرذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ شب ملانٹ کے مکان میں بند مقتول عقیل نے فون پر اپنے گھروالوں کو اطلاع دی تواس کے گھر والے اسے چھڑانے کیلئے مذکورہ مکان پہنچے تو دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں مقتول کاوالد جان محمد ولد رحیم ساکن میر آباد کوگولی لگی جسے علاج کیلئے تربت لے جایاگیا جبکہ دوسری فریق سے بھی ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں