آگ سے کھیلنے والے یقینی طور پر جل جائیں گے، چین کی امریکا کو تنبیہ

بیجنگ : چین نے امریکہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ "تائیوان کی آزادی” کے لئےآگ سے کھیل رہے ہیں وہ جل کر خاک ہو جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ "تائیوان کارڈ” کھیلنےسےبازرہے،اس راستے پر جانے سے گریز کرے، آگ سے کھیلنے والے یقینی طور پر جل جائیں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے تائیوان کے حکام کو اجلاس میں امریکی دعوت کی سختی سے مخالفت کی ہے، جمہوریت کے بہانے، امریکہ "تائیوان کی آزادی” کی قوتوں کے کوپوڈیم فراہم کررہاہے، اس سےظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مختلف طریقوں سے "تائیوان کارڈ” کھیل رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سرد جنگ کی ذہنیت اورمذموم سازش پرقائم رہنے کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے۔ چین نے امریکہ کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ "تائیوان کی آزادی” کے لئےآگ سے کھیل رہے ہیں وہ جل کر خاک ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں