بیلہ‘ کروڑوں کی منشیات برآمد‘ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار

بیلہ:بیلہ پولیس کو خفیہ اطلاع پر مشکوک کار گاڑی کی تلاشی کے دوران منشیات 7کلو ہیروئن‘ 2کلو کرسٹار برآمد‘ خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار کرلئے گئے منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی تنویر حسین کی نگرانی میں بیلہ پولیس کے ایس ایچ او محمد جان ساسولی اور اس کی ٹیم اے ایس آئی عبدالحکیم رونجھو‘ کانسٹیبل سومار خان‘ کامریڈ غلام حسین رونجھو ودیگر پولیس کانسٹیبلان کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ ناکہ پر مشکوک کار گاڑی نمبرBNK-588کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 7کلو ہیروئن اور 2کلو کرسٹار برآمد کرکے ملزمان عبدالحمید ولد ابراہیم خان قوم جتک ساکن نصیر آباد حال سریاب کوئٹہ‘ عزیز احمد ولد بہاول خان قوم جتک ساکن آصف ٹاؤن کوئٹہ سمیت ایک خاتون کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں