وزیراعلیٰ بلوچستان نے اچانک کوئٹہ شہر کا دورہ کیا

کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شہر کا اچانک دورہ کیا جہاں ٹریفک اور صفائی کا جائزہ لیا وزیر اعلی اچانک شیخ زائد اسپتال بھی پہنچ گئے جہاں صرف ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹر کی موجودگی پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیاوزیر اعلی بلوچستان کا کانوائے ٹریفک روکے بغیر شہر بھر میں گھومتا رہا وزیر اعلی نے زیر تعمیر سرکاری کالج کی عمارت پر سیاسی پارٹی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نوٹس لیا اور براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں لیکن سرکاری عمارتوں پر صرف پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی اور کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لگایا جائے جبکہ سریاب لنک بادینی روڈ کے جاری منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں