ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاجی کیمپ چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ:پرائیویٹ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مالکان اور ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاجی کیمپ چھٹے روز بھی جاری رہی جبکہ شہریوں کو پانی کا سلسلہ تیسرے روز بھی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹے روز بھی شہر میں ٹریکٹرز کے داخلے پر پابندی اور انتظامیہ وپولیس اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز تنگ کرنے کے خلاف مغربی بائی پاس پر جاری احتجاج کیمپ چھٹے روز بھی جاری رہاٹینکرز مالکان کی جانب سے احتجاج کے باعث آدھا شہر پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔کوئٹہ میں ٹینکرز مالکا ن کی جانب سے تیسرے دن بھی احتجاجاََ شہریوں کو پانی کی سپلائی تیسرے روز معطل رہی واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کو پرائیویٹ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ حکومت وقت کے پاس شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے متبادل نظام نہیں ہے عوامی حلقوں نے بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیاہے کہ ہائی کورٹ کا ٹینکر والوں کا کوئٹہ شہر سٹی میں داخلے پر پابندی لگانے سے ہزاروں افراد بیروزگار ہونگے یہاں بلوچستان میں کوئی صنعت و فیکٹری نہیں ہے دونوں بارڈر بند پڑے ہیں اس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو روزگار دینا ضروری ہے مگر ھم ان لوگوں سے ان کے چھوٹے موٹے کاروبار بھی چھین رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں