پارٹی کی یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائی جائیگی، چنگیز خان جمالی

اوستہ محمد:پا کستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صو بائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائی جائے گی،پیپلزپارٹی بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی،پارٹی عہدیداران اور کارکنان منظم ومتحد رہیں اور پارٹی ڈسپلن اور رولز کو فالو کریں اور اپنے قائدین کے فیصلوں کی پاسداری کریں تاکہ منظم انداز میں عوام کی بہترنمائندگی کی جاسکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ یوم تا سیس میں شر کت کر کے لیئے ہم اسلام آ باد میں پہنچ گئے ہیں انشاء اللہ یوم تا سیس جوش و جذ بے کے ساتھ منائیں گے بلو چستان میں ضلعی سطح پر مشاورت کے بعد پارٹی عہدیداروں کا سلیکشن کیئے جارہے ہیں انشاء اللہ تعالی آ نے والے پارٹی کے عہدیدارا ن پارٹی کے لیئے اپنی خد مات انجام دیں گے اور پارٹی کو مقبول و منظم کریں گے انہوں نے کہا بلو چستان میں بلدیا تی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشن پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کا میا بی حا صل کرے گی پارٹی ڈسپلین کی خلا ورزی کر نے والوں کے خلا ف انہیں پارٹی کے تحت شوکاز نو ٹس دیئے جائیں گے بعض نہیں آ ئے تو ان کی ممبر شپ ختم کردی جائے گی اور پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بھی یہی ہدایت ہے انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کے ورکروں اور سا بقہ عہدیداروں کو ہدا یت کرتا ہوں کہ وہ پارٹی ڈسپلین اور عہدیداروں کے فیصلوں کا احترا م کریں کیونکہ پیپلز پارٹی ملک گیر پارٹی ہے انہیں اپنے ورکروں اور جیالوں کا احسا س بھی ہے اور احترا م بھی ہے میر چنگیز خان جمالی نے مزید کہا کہ میں یوم تا سیس کے بعد بلو چستان بھر میں ہر ضلع کا دورہ بھی کروں گا اور ہدا یت بھی دوں گا تاکہ بلو چستان میں پارٹی مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں