عوامی شنوائی میں عوام کم شرکت کرتی ہے، عبدالولی کاکڑ

لسبیلہ:حب اکنامک زون کے حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے منعقد عوامی شنوائی کی تقریب مکمل ناکام عوامی شنوائی کے پروگرام سے عوام لاعلم پروگرام میں صرف تحفظ ماحولیات اور لیڈا کے آفیسران اور ملازمین کی شرکت ایم ڈی لیڈا غیرحاضر پروگرام کے دوران مائک بھی جواب دے گئے محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ کی جانب سے پیر کے روز لیڈا آڈوٹیوریم حب میں اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے عوامی شنوائی کے نام پر ایک تقریب منعقد کی گئی ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات عبدالولی کاکڑ مہمان خاص تھے عوامی شنوائی کی تقریب میں عوام کو لاعلم رکھا گیا تقریب میں صرف محکمہ تحفظ ماحولیات اور لیڈا آفیسران اور ملازمین موجود تھے تاہم علاقائی مفادات کے دفاع کے لیے تقریب میں موجود صحافیوں نے سوالات کے امبار لگادیئے مگر متعلقہ آفیسران اطمینان بخش جوابات نہ دے پائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ عوامی شنوائی میں عوام شرکت کرتی تو اچھا تھا لوگ اپنے تحفظات پیش کرتے اکثر حب میں ایسے تقاریب میں عوام کم شرکت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ حب اسپیشل اکنامکس زون سے صنعتی ترقی آئیگی لیکن اس کے لیے ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے لیڈا حکام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ صنعتی زون سے ماحول کو بچایا جاسکے.انہوں نے کہا کہ ہم لیڈا حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ صنعتی زون سے جو ترقی آئیگی اس کا پہلا حق مقامی لوگوں کو ہو کیونکہ کہیں بھی صنعتی ترقی ہوتی ہے تو وہا?ں کی مقامی آبادی کو اسکے فائدے ملتے ہیں اس لیے جب تک ماحولیاتی آلودگی کے روک تھام کو یقینی نہیں بناتے تب تک NOC نہیں دینگے.عوامی شنوائی کے تقریب میں سوالات کے دوران پورے تقریب میں صحافیوں کے علاوہ صرف دو لوگوں نے سوالات کیے لیکن انکو متعلقہ اداروں کے آفیسران کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ مل سکے اور سوالات کے دوران تقریب میں مائک بھی جواب دے گئے. حب کے عوامی حلقوں نے مذکورہ عوامی شنوائی کے پروگرام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاعلم ہے عوامی شنوائی سے وزیر اعلی بلوچستان نوٹس لیکر تحفظ ماحولیات کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور عوامی شنوائی کی تقریب دوبارہ منعقد کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں