ضلع ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل میرا اولین ترجیحی ہے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے ضلع ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل میرااولین ترجیحی ہے، سیکرٹریٹ ملازمین سمیت صوبے کے تمام ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور ہرنائی بچاؤ تحریک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ سے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی بچاؤ تحریک کے عہدیداران نے ملاقات کی اور ضلع ہرنائی کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی بچاؤ تحریک کے عہدیداران کی جانب سے پیش کردہ ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہرنائی و زیارت میرا حلقہ انتخاب ہے حلقہ کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کی ہے اور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی بچاؤ تحریک نے جو 47مطالبات کے حل کیلئے احتجاج ریکارڈ کیا ہے یہ تمام مطالبات جائز اور حل طلب ہے ان مسائل میں سے بعض پر تو عملدرآمد ہوچکا ہے اور بعض مسائل زیرغور ہے ضلع ہرنائی کے تمام مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی بلوچستان کا اسلام آباد سے واپسی پر ہرنائی بچاؤ تحریک کے عہدیداران کے ہمراہ ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل پر تفصیلی ملاقات کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ضلع ہرنائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہرفورم پر آواز اٹھاؤنگا ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے جس سے ترقی کی راہ پرگامزن کرنا میرا مشن ہے اور ضلع ہرنائی کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے دریں اثناء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود صوبائی حکومت صوبے کے تمام ملازمین اور عوام کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے سیکرٹریٹ ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے سیکرٹریٹ ملازمین کے جو بھی جائز مسائل ہے انکے حل کیلئے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ سیکرٹریٹ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو دیگر صوبوں کے برابر مرعات دینے کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں سرکاری ملازمین ہمارے آنکھ اور بازوں ہے جنکے تمام جائز مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی ہے خصوصاََ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو صوبے کے سرکاری ملازمین سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر عملی کام کررہے ہیں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے پوراََ بعد صوبے کے سرکاری ملازمین سمیت عوام کے کئی مسائل پوری طورپر حل کردیئے ہے سرکاری ملازمین کی الاونس کا جومطالبہ ہے یہ جائز مطالبہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان سرکاری امور کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہے ان کی واپسی پر ان سے ملاقات کرکے سکرٹریٹ اور دیگر ملازمین کے مسائل انکے سامنے رکھے گے اور حل کرینگے۔


