صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدا مات کئے جا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ظہور آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے وزیراعظم کی جانب سے مغربی بلوچستان کے بعد شمالی بلوچستان کیلئے جلد ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے تاکہ صوبے بھر میں ترقیاتی کام مکمل کیے جاسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہ زائد مشوانی سے ملاقات میں کیاگورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پنجپائی میں صحت تعلیم کے مسائل کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائینگے پنجپائی بلوچستان کی زرعی علاقہ ہے کوئٹہ سے پنجپائی براستہ اغبرگ شاہراہ کو جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو سفری سہولیات باہم پہنچائیے جاسکے انہوں نے کہا کہ جلد پنجپائی کیلئے پروجیکٹ دونگا شاہ زائد نے گورنر بلوچستان کو پنجپائی کے عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا بلخصوص شدید سردی میں پنجپائی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی لوگ لکڑیاں جھلاکر ایندھن کے طور پر استعمال کررہے ہیں گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ پنجپائی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں