اوستہ محمد، سردی کے آتے ہی عوام گیس کی سہولت سے محروم
اوستہ محمد:اس جدید دور میں بھی اوستہ محمد کا محلہ حسین آباد گیس کی سہولت سے بھی محروم،گزشتہ پانچ سالوں سے گیس کی عدم فراہمی پر اہل محلہ لکڑیاں جلا نے پر مجبور ہیں دوسری جا نب کمپنی کی جا نب سے صارفین کو بھاری بھرکم گیس بل موصول ہونے کا سلسلہ بدستور جارہی ہے،گیس کی فراہم کے لئے کوئی عمل اقدامات نہیں کی جارہی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے اہل محلہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب نمائندوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے اپیل۔ تفصیلات کے مطابق جہاں اوستہ محمد کے محلہ حسین آباد کئی دیگر سہولیات سے محروم ہیں محلہ حسین آبادکو گزشتہ پانچ سال کو سے گیس کے سہولت سے محروم رکھا گیا ہے گیس نہ ہو نے کے باوجود بھاری بھرکم گیس بل صارفین کو موصول ہونے کا سلسلہ نہ بند ہوسکا ہزاروں کے بل صارفین کو پہنچنے کے باوجود گیس کی بحالی کے لئے عمل اقدامات کی نہیں کئے جارہے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ لکڑیاں جلا نے پرمجبور ہیں گیس کی عدم فراہم پر اہل محلے کو گزشتہ پانچ سالوں سے گیس کی سہولت میسر نہ ہو کی وجہ سے مہنگائی کے دور میں مہنگے داموں میں لکڑیاں،گوبر خرید کر استعمال کرنا پڑرہا ہے محلہ حسین آباد کے رہائشوں نے وزیرہ اعلی بلوچستان،منتخب نمائندوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالاحکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محلہ حسین آباد میں گیس کی بحالی کے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے گیس کے نئے پائپ لائن بچھائے جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔


