ایران میں کرد قیدی کو پھانسی، کردوں کا احتجاج


سقز: ایرانی حکام کی طرف سے ایک کرد قیدی کو گرفتار کرکے پھانسی دی گئی ہے، قیدی گزشتہ مہینے اپنے دیگر 74ساتھیوں کے ہمرا ایرانی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جیل میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے فرار ہو گئے تھے۔ ایرانی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے کئی قیدیوں کی طرف سے جیل میں فرار ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔ کرد میڈیا رپورٹ کے مطابق سیان سعیدپور کو ایرانی حکام نے گرفتار کرنے کے بعد پھانسی دی ہے۔ جبکہ دیگر فرار ہونے والے قیدیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری طرف تمام کرد تنظیموں نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں