خضدار، مویشیوں کے ریٹوں میں اضافہ کے بعد لوگ منڈی کا رخ کرنے میں کترانے لگے

خضدار( انتخاب نیوز) خضداربکرا منڈی میں مال مویشی کے ریٹوں میں بے تحاشا اضافہ لوگ بکرا منڈی کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں جانوروں کے قیمتوں میں دوگنااضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے بکرا منڈی میں مرضی کاریٹ مقرر کرنے سے جانوروِں کی قیمتوں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے عوام کا برا حال ہے تفصیلات کے مطابق خضدار بکرا منڈی صوبہ کے مہنگا ترین منڈیوں میں شمار ہونے لگے ہیں لاغر جانوروں کی قیمتں معلوم کرنے سے خوف طاری ہوتے ہیں خضدار کےبکرامنڈی میں جانوروں کی قیمتں بڑھنے سے قصابوں نےگوشت کی قیمتں بڑھانے کی کوشش کررہی ہے قصابوں نے پہلے سے لوگوں کی کھال اتاری ہے اب جانوروں کی دوگنا قیمتوں کا سن کر مزید گوشت کی قیمتوں کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے خضدار کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے
ڈپٹی کمشنر خضدار اسٹنٹ کمشنر خضدارسے مطالبہ کیا ہے کہ بکرا منڈی میں جانوروں کے بے تحاشا قیمتوں کا نوٹس لیکر عوام کو لوٹنے سے بچائے

اپنا تبصرہ بھیجیں