چمن، بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع چمن میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی ضلع چمن کے علاقے گھوڑا چوک کے قریب ایک شخص عبدالرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


