محکمہ بلدیات کے تاخیر کا شکار تر قیاتی فنڈ زوزیر اعلیٰ نے ریلیز کر نے کی ہدایت کر دی ہے،سر دار صالح بھوتانی
کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی تر قی سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے 2019سے تاخیر کا شکار تر قیاتی فنڈ زوزیر اعلیٰ نے ریلیز کر نے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں محکمہ بلدیات تر قیاتی کام جلد شروع کر ے گا کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں محکمہ بلدیات شہروں اوردیہاوں کی حالت کو بہتر بنا نے کے لئے اپنی پوری کو شش کرے گا عوام بھی حکومت کے سا تھ تعاون جا ری رکھیں صوبے میں جلد ہی مثبت تبدیلی کے اثرات نظر آنا شروع ہو ں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ملاقات کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھو تانی نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے ایمر جنسی اورتر قیاتی فنڈز2019سے ریلیز نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے بہت سے تر قیا تی کام اور مسائل حل نہیں ہو پا رہے تھے لیکن اب وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ان فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد جلد ہی فنڈز محکمے کو وصول ہوں گے اور تر قیا تی کام شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات کوئٹہ سمیت بلو چستان کے بڑے شہروں میں تمام تر اہم تر قیاتی کاموں میں سر پرستی لے گا تاکہ ایک محکمہ تمام کاموں کو بہتر انداز میں سر انجام دے سکے، انہوں نے کہاکہ تر قیا تی کاموں کو سینٹر یلائز کر کے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے شہروں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا عوام مطمئن رہیں جلد ہی انہیں مثبت تبدیلی کے اثرات نظر آنے شروع ہوں گے انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھا تے ہوئے اپنے معاشرے اور علا قوں کی بہتری کے لئے حکومت کا سا تھ دے۔


