شدید سردی کے باعث ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہو گئے ہیں، کبیر محمد شہی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نیقلات میں شدید سردی میں گیس اور بجلی کی بندش کو عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ گیس اور بجلی کی بندش سے شدید سردی کے باعث ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہوگئے ہیں جو انسانی المیہ کا شکل اختیار کرسکتا ہیے جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی کیسکو حکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت پر عائد ہوگی۔ میر کبیر محمد شہی نے واضع کیا ہیے کہ ملک اور بلوچستان پر تاریخ کی غیر سنجیدہ حکمران مسلط ہوئے ہیں یہ جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ ناپید ہوجاتا ہیے۔ میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ ہماری پردہ دار ماہیں بہنیں قلات میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پہ نکلے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور قلات کے مجموعی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کا قبلہ درست نہیں ہوا حکومت نے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تو گوادر کے بعد قلات میں دھرنا ہوگا اور ہم قلات کے عوام کے ساتھ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں