برطانیہ، ٹیچر کا سکول میں نماز کی اجازت دینے سے انکار طلباء نے کھلے آسمان تلے نماز پڑھی

برطانیہ میں اسکول کے طلبا کی سخت سرد موسم میں اسکول کے بجائے اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زیر غور ویڈیو مانچسٹر سے نزدیک اسکول آلڈھم اکیڈمی نارتھ کے طلبا کی ہے۔طالب علم کے مطابق اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں اسکول کے ایک استاد نے جمعہ کی نماز ’نماز روم‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو خاصا تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا جس کے بعد اسکول انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا جس میں انتظامیہ نے بچوں کے والدین سے معافی مانگی اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔اسکول انتظامیہ نے مؤقف اختیا رکرتے ہوئے بتایا کہ بچوں نے نماز روم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں