وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ بارے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کے متنازع بیانات سامنے آ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیے جانے کا بیان سامنے آیا ہے جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری نے رپورٹ آنے کا انکشاف کر دیا ہے۔زلفی بخاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی ہے، وزیراعظم کو مجھ سمیت کسی کو بھی مفت مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لے کر اسے لیبارٹری کو ارسال کر دیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے میں کچھ گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جیسے ہی وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آئے گی اسے جاری کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


