بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے،ظہور بلیدی
کوئٹہ,بلوچستان عوامی پارٹی عوامی تخلیق اور احساس کا نام ہے بلوچستان کے موجودہ سیاسی حالات میں پارٹی کی سینئر قیادت کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کی بقا اور روشن مستقبل اہم اور ہر چیز سے زیادہ مقدم ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر اور میر خدابخش لہڑی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ فوری اور ٹھوس فیصلے بلوچستان کی دائمی ترقی خوشحالی اور روشن سیاسی مستقبل کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔حکومت کی ان ہاوس تبدیلی کے مقاصد اور حدائف کے فوری حصول کے لیے شارٹ ٹرم ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ فوری اور عملی اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں خوشگوار اور حقیقی ترقی کے اثرات سے عوام جلد مستفید ہونا شروع ہونگے صوبے سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ عوام کے لیے فوری روزگار کی فراہمی اور صحت کی بنیادی سہولیات کا فوری اور اسان حصول میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت اور اتحادیوں کی ترجہحات ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ کم سیکم وقت میں اپنے ترقیاتی وژن کے زیادہ سیزیادہ مثبت نتائج کا حصول ممکن بناہیں۔تاکہ بلوچستان حقیقی اور دائمی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔


