گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور خطرناک فضلے سے بھرے بحری جہاز کی آمد کا الرٹ جاری

حب( رپورٹ/عزیز لاسی) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک اور خطرناک فضلے اور مرکری ( پارہ) سے بھرے بحری جہاز کی آمد کا الرٹ جاری ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے مذکورہ بحری جہاز کی خریدار کمپنی کو جہاز کو گڈانی کے ساحل پر لنگرانداز کرنے سے روک دیا ،ای پی اے بلوچستان نے باقاعدہ خط ارسال کر کے آیان شپ بریکرز کمپنی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ امسال ماہ مئی میں ایک بحری جہاز کی طرح ایک اور جہاز کی شپ بریکنگ یارڈ آمد سے قبل UK کے موسمیاتی تبدیلی کے ادارے کے ہیڈ مسٹر پیٹرک مائیکل کی جانب سے جار ی الرٹ کانوٹس لیتے ہوئے ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے مذکورہ بحری جہاز کے خریدار کمپنی آیان شپ بریکرز کو اٹلانٹک انٹرپرائز جہاز کو گڈانی کے ساحل پر لنگرانداز کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باقاعدہ خط ارسال کردیا ہے ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان حب کے ریجنل دفتر سے گزشتہ روز جاری خط نمبر NO.DD(EPA)/8124-29کے مطابق موسمیاتی تبدیلی U-Kکے جاری الرٹ کے تحت مذکورہ بحری جہاز میں خطرناک فضلہ اور مرکری مواد موجود ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ جہاز اسوقت پاکستانی سمندری حدود میں موجود ہے جسے آئندہ ایک دو روز میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ بریکر الطاف گھانچی کے پلاٹ پر اسکریپ کیلئے لنگرانداز کیا جانا متوقع تھا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امسال ماہ مئی میں بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے شپ بریکر دیوان رضوان کے پلاٹ نمبر 60پر لنگرانداز کیا گیا تھا اور اس حوالے سے بھی ابھی تک معاملات کا تسلسل جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں