انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا

کراچی,انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 177.40روپے سے بڑھ کر177.70روپے اور قیمت فروخت177.60روپے سے بڑھ کر177.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 179.20روپے اور قیمت فروخت179.70روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201.50روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت236روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں