صورتحال انسانی بحران سے انسانی حقوق کے بحران ميں تبديل ہو رہی ہے‘اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش نے خبردار کيا ہے کہ کووڈ انيس کی عالمی وبا بہت تيزی کے ساتھ ايک انسانی بحران سے انسانی حقوق کے بحران ميں تبديل ہو رہی ہے۔ گوٹيرش نے ويڈيو پر جمعرات کو جاری کردہ اپنے بيان ميں يہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروسز کی فراہمی ميں امتيازی رويے ديکھنے ميں آئے۔کئی مقامات پر نفرت انگيزی ديکھی گئی، تو کہيں نازک گروپوں کو شکار بنايا گيا۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل نے مزيد کہا کہ دنيا کے کئی حصوں ميں سخت سکيورٹی اقدامات وبا سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں