گوادر کے مسائل کے ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں، فواد چوہدری
لاہور:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادرکے عوام کے مسائل گزشتہ حکومتوں نے حل نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس پرویسے کام نہیں ہورہاجیسے ہوناچاہیے،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے، فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور (ن) لیگ سے کیا جائے،تمام سیاسی جماعتوں کے کھاتے عوام کیسا منے آنے چاہئیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے مسائل ضرورحل کرے گی جبکہ گوادر میں بجلی، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے،موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہے وزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے، رواں ہفتے بلوچستان کیلئے سب سے بڑاپیکج لارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کیسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،فنڈنگ کے ذرائع ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہیں۔ہے،خیبر پختونخوا ڈویژن میں (ن) لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کیسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے،جے یو آئی کی فنڈنگ پر بہت اعتراضات ہوتے رہے ہیں،فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ن لیگ سے کیا جائے۔فواد چودھری نے کہاکہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں،وزیر اعلی سندھ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے،کل کی تقریر بھی ٹھیک نہیں تھی،پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا نظام بنایا ہے،ہر ڈسٹرکٹ میں میئر کے الیکشن ہونے جارہے ہیں،میئر اپنے علاقے کا وزیر اعلی ہوگا،پنجاب میں ضلع کا میئر براہ راست آئے گا، اس کا شیڈول جلد آجائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ الیکشن سو فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں،دو ماہ کے اندر تمام مشینیں مل سکتی ہیں،منی بجٹ میں کوئی ایسا ایشو نہیں ہے،مہنگائی میں تیسرا ہفتہ ہے کمی آرہی ہے،مڈل کلاس کے ہیلتھ کا بوجھ حکومت نے اٹھا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ں ے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا اور اس ضمن میں 22 والیم جمع کرائے جب کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے آج تک فارن فنڈنگ میں کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا، دونوں جماعتوں نے درجنوں اکاں ٹس کو چھپایا، تمام جماعتوں کے کھاتے سامنے آنے چاہئیں۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات بڑھا رہی ہے اور پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران ہم نے صنعتیں بند ہونے نہیں دیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ایک ہزار ارب کے منصوبے رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور انکم ٹیکس میں بھی گروتھ ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے دوران اسٹیٹ بینک نے کافی سہولیات فراہم کیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو کاروبار دوست ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہماری آبادی سالانہ ڈھائی فیصد سے بڑھ رہی ہے جبکہ ماضی میں زرعی شعبے میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چاول کی فصل میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نے کارٹن کی سپورٹ پرائس بھی 5 ہزار مقرر کی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا ٹیکسٹائل کا شعبہ ترقی کر رہا ہے جبکہ ہمارے 3 ہزار ارب روپے قرضوں کی ادائیگی میں چلے جاتے ہیں۔


