کوئٹہ،لڑائی میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈپر کیچی بیگ کے قریب لڑائی مین خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈپرکیچی بیگ کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں لاشوں اور زخمیوں کو سول وبی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے جاں بحق افراد کی شناخت قمسی خان ایک خاتون اورایک شخص بھی شامل ہے زخمیوں میں نور احمد،محمد یوسف،شاہ میر بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں