جب تک پاکستان اپنی اندرونی حالت بہتر نہیں بناتا اس کی طاقت کا اظہار کمزور رہے گا،سابق امریکی سفیر

اسلام آباد:سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان اپنی اندرونی حالت بہتر نہیں بناتا اس کی طاقت کا اظہار کمزور رہے گا،جس لڑایی کا ہمیں امریکہ میں سامنا ہے وہی لڑائی یہاں بھی جاری ہے،افغانستان پر او آئی سی کانفرنس پاکستان کی بطور براہ راست ہمسایہ ضرورت ہے،پاکستان کی اپنی سفارت کاری مین زیادہ بہتر پیغامات بھیجنا ہوں گے۔منگل کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری باہمی مخالفتوں میں عالمی نظریات کا اہم کردار ہے،2010 میں جب میں پاکستان میں سفیر تھا تو لوگ پوچھتے تھے کہ امریکہ نے پاکستان میں سیلاب کیوں چھوڑا اب ممالک اپنی گھریلو طاقت کے زریعہ اپنی بیرون ممالک طاقت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان اپنی اندرونی حالت بہتر نہیں بناتا اس کی طاقت کا اظہار کمزور رہے گا،دیکھنا ہو گا کہ آپ دنیا سے روایتی سفارت کاری سے ٹٹ کر کیسے معاملات کرتے ہیں،دیکھنا ہو گا کہ کیسے آپ اپنے پالیسیوں کو مستقل بناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس لڑایی کا ہمیں امریکہ میں سامنا ہے وہی لڑائی یہاں بھی جاری ہے،افغانستان پر او آئی سی کانفرنس پاکستان کی بطور براہ راست ہمسایہ ضرورت ہے،پاکستان کی اپنی سفارت کاری مین زیادہ بہتر پیغامات بھیجنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بطور پاکستان کا دوست مشوتہ دیتا ہوں کہ دیکھیں پاکستان کیسے اس بہترین موقع کو دیگر ممالک سے روابط بڑھانے کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں