وزیراعظم خود بتائیں کہ وہ اپنی جیب سے کتنے پیسے ڈال رہے ہیں،پلوشہ خان

اسلام آباد:ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہاہے کہ وزیراعظم خود بتائیں کہ وہ اپنی جیب سے کتنے پیسے ڈال رہے ہیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان، مراد سعید، عامر کیانی، جھانگیر ترین خود کتنے پیسے دے رہے ہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانی حکومت کو پیسے کیوں دیں گے۔پلوشہ خان نے کہاکہ شیخ رشید ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں سے پانچ کروڑ روپے کٹوتی کرکے وزیراعظم کو پیش کر رہے ہیں، شیخ رشید بتائیں انہوں نے خود اپنی جیب سے کتنے پیسے دیئے ہیں، سندھ کے گورنر میٹرک پاس گورنر ہیں، ایک میٹرک پاس گورنر کو ہٹایا جائے، افسوس ہے کہ کورونا کی آنکھیں نہیں ورنا وہ دیکھ لیتا کہ وزیراعظم کتنا ہینڈسم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں