ناگ میں منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی
ناگ:ناگ میں منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق واشک کے سب تحصیل ناگ رخشان میں منشیات فروشوں کے خلاف اہلیاں ناگ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کریم بخش ہوٹل سے شروع ہوئی سی پیک روڈ سے ہوتا ہوا آر ایچ سی ہسپتال کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کی شکل اختیار کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف مختلف نعرے درج تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نشے کے عادی افراد کے بجائے منشیات فروشوں کے اڈوں پر چھاپہ مار کاروائی کریں منشیات فروشوں کی وجہ سے نشے کے عادی افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف شٹرڈان ہڑتال کی وجہ سے منشیات فروشوں نے مقامی صحافی دھمکی دی کہ اگر آپ نے ہمارے خلاف ریلی اور ہڑتال کو کوریج دی تو اپ کو مالی اور جانی نقصان دینے سے دریغ نہیں کریں گے ہم بہت طاقتور ہیں طاقتور سے پنگا لینے کا انجام برا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ناگ رخشان کے سیاسی پارٹیاں منشیات فروشوں کے خوف سے انکے خلاف ریلیوں میں شرکت سے گریزاں ہیں بہت افسوس کا مقام ہے کہ سیاسی لوگ اپنی سیاست چمکانے کی خاطر ایک ہی دن میں دو دو ریلیاں نکال سکتے ہیں مگر ناگ میں بڑھتی منشیات کی ناسور اور نوجوان نسل کے تبائی کی کوئی فکر نہیں ناگ رخشان کے عوام اور اسٹوڈنٹس منشیات فروشوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن سیاسی عمائدین کیوں خاموشی اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے منشیات فروشوں کی اڈوں کے کاروائی نہیں کی ہم احتجاجا روڈ بلاک کریں گے۔


