ریاستی اداروں سے میراکوئی تعلق نہیں، حاجی عاقل بلوچ

پنجگور:پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عاقل بلوچ نے اپنے تردیدی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آٹھ دسمبر کو مسلح تنظیم بی آر اے کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ جس میں انہوں نے پیر جہلگ سے پانچ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کرقتل کیا گیا تھا اور مسلح تنظیم نے الزام لگایا کے پانچوں افراد کا تعلق ریاستی اداروں سے ہے جو حاجی عاقل کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں میں اس خبر کی بھرپور انداز میں تردید کرتا ہوں کہ مجھے اس جیسے کسی اداروں یا کسی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں پروم واقع کے دن اس علاقے میں موجود تھا ہالانکہ کے ہر قوم و خاندان میں مختلف قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں لیکن مجھے کسی قوم خاندان کے کسی فرد سے کسی قسم کے قول و فیل سے کوئی سروکار نہیں ہے ہر کوئی اپنا جواب دہ خود ہے لہذا میں یہ تردید کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی قسم کے ادارے کسی قسم کے گروہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ مجھے کسی ادارے سے جوڑا جائے اور نہ ہی میں کسی کے لئے کام کر رہا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ بغیر کسی تحقیق کے کسی عام شریف شہری پر الزام لگانا انہیں مختلف اداروں سے جوڑنا اچھی بات نہیں مسلح تنظیم کی بالائی قیادت نچلے قیادت کی ذاتیات من گھڑت پروپیگنڈوں کا نوٹس لین اس طرح عام شریف شہریوں پر بے بنیادوں الزامات لگانا علاقے کیلئے اچھی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں