پی پی کی کال پر صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں و مظاہروں کا سلسلہ جاری

کو ئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعلان اور پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی ہدایت پر اوستہ محمد میں بھی پا کستان پیپلز پارٹی کی جا نب سے شاہ لطیف رائس مل بائی پاس اور گنداخہ بس اسٹینڈ اور جناح روڈ سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جعفرآباد کے نائب صدر میر مرتضی خان جمالی ضلعی جنرل سیکرٹری سید یار شاہ کی قیادت میں پی پی کے سینکڑوں کارکنوں شہریوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے اس احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی علی آباد روڈ گنداخہ اڈہ مچھلی پل اور جناح روڈ سے ہوتے ہوئے یو بی ایل چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی میں کارکنوں شہریوں شرکت کی جبکہ جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی جعفر آباد کے نائب صدر میر مرتضی خان جمالی میر ابوبکر پندرانی اختر علی پندرانی شان ثاقب ابڑو نیاز احمد عمرانی سید یار شاہ غلام دستگیر عمرانی آفتاب احمد عمرانی جاوید احمد عمرانی و دیگر خطاب کیا ریلی سے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں اسی لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے جار ہے اور تک اس سلیکٹڈ حکومت سے جان نہیں چھڑائی جاتی تب تک احتجاجی مظاہرے جاری رہیں انشااللہ آئندہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلوچستان میں بھی پی پی کا جیالا وزیر اعلی ہوگا پورے ملک میں لوگ جوک در جوک پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ یہ ہی صرف عوامی پارٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں