عرب اتحاد کا فوجی آپریشن جاری،80حوثی جنگجو ہلاک،11گاڑیاں تباہ
صنعاء :یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہے اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 اہدافی حملے کیے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کیں جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ادھرخمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون طیارے کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کیں جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔عرب اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں


