کے پی کے میں حکومتی پارٹی کو تاریخ ساز شکست ہوئی ہے، مولانا عبدالغور حیدری

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت آفٹر پول دھاندلی کر رہی ہے، بہت سے حلقوں میں سرکار کی زیر سرپرستی دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہے، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ رات گئے جمعیت علما اسلام کے امیدواران لیڈ پر تھے۔ جمعیت علما اسلام کے کارکنان کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ کے پی کے میں حکومتی پارٹی کو تاریخ ساز شکست ہوئی ہے۔ اب شکست خوردہ عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں