ڈھاڈر،ٹوڈی کار اورموٹرسائیکل میں تصادم،1شخص جاں بحق،دوزخمی

ڈھاڈر ( نمائندہ خصوصی) کچھی کے علاقے مٹھری کے قریب نیشنل ہائی وے روڈ پر ٹو ڈی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسحاق زئی ولد دلبر خان کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں جمعہ خان اور روزی خان شامل ہیں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کو سبی سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں