بلوچستان کے صنعتی زونز کے مزدوروں وملازمین کا بھر پور دفاع کرینگے۔ بی ایل ایف
حب:صنعتی شہر حب کے مزدور و ملازمین تنہا نہیں لیبر قوانین کے تحت انہیں مراعات دلوانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی حکومت بلوچستان کے بیروز گار نوجوانوں ملامتوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں نے حب کے صنعتی مزدوروں اوردیگر اداروں کے مزدوروں و ملازمین کے حقوق اور انکی تسلیم شدہ مراعات دلانے کیلئے بھر جدوجہد اور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار بی ایل ایف کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد مرکزی رہنما۶ و پاکستان کینال لیبر یونین کے صدر محمد عمر جتک فیڈریشن کے ڈویڑنل صدر dyl یاماہا ایمپلائزیونین کے صدر عبدالستار لاسی لیڈا ایمپلائز یونین کے صدر نصیر احمد رند جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ایریگیشن حب کیرہنما۶ حیات خان اور دیگر شامل یونینز کے عہدیداروں نے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیڈریشن میں شامل یونینز کے مسائل پر غور و خوض کیا کیا اجلاس میں لیڈا کے ملازمین کے تسلیم شدہ مطالبات ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم تنخواہ میں اضافہ شدہ 25 فیصد ڈی آر اے الاؤنس۔ ملازمین کی پرموشن کنٹریکٹ مزدوروں کی مستقلی اور دیگر امور و مسائل پر بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد بلوچستان لیبر فیڈریشن لیڈا سمیت دیگر اداروں کے ملازمین کے حقوق کیلئے جدو جہد کا آغاز کرے گی۔ اجلاس میں اجلاس میں لسبیلہ یونورسٹی آف میرین سائنسز اوتھل۔ صدیق سوز ٹن پلیٹ یونین وندر ڈی وائی ایل یاماہا ایمپلائز یونین۔ شپ بریکنگ یارڈ ورکرز یونین اور فیڈریشن میں شامل دیگر یونٹوں و مزدورو تنظیموں کے امر پر غور کیا گیابلوچستان لیبرفیڈریشن کے صدر خان زمان نے تمام زونل عہدیداروں کو تاکید کی کہ بی اینڈ آر۔ ایری گیشن ایگریکلچرل انجینئرنگ لائیو سٹاک اور دیگر یونینز کے نمائندوں سے بھر رابطہ کرکے فیڈریشن کو اوتھل بیلہ حب میں فعال کیا جائے اور مسائل کے حوالے سے بی ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے۔


