تربت،سیکورٹی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

تربت(کوئٹہ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نادرا آفس کے سامنے سیکورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، آمادہ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ نادر آفس کے سامنے موجود چیک پوسٹ پر کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے بعد علاقے سے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں