آصف زرداری کا لاہور میں خیمہ زن ہو کر احتجاج کرنے کا اعلان

ٹنڈوالہ یار : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے لاہور میں خیمیں لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹنڈوالہ یار میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے ہیں، بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی، بلاول بھٹواور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں یہ مسائل چلتے رہیں گے،بہت جلد لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کرنے جارہا ہوں، اس حکومت کا وفاق میں بیٹھ کر مقابلہ کروں گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہاکہ ان سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں