ضلع قلعہ عبداللہ، ڈاکوؤں نے 2کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم چھین لی

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈاکوؤں نے 2کروڑ روپے سے زائد کی نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز اسلام آباد سے چمن جانے والے تین تاجروں مرزا احمد،باچاخان اور زبیر خان جو چمن جارہے تھے کہ قلعہ عبداللہ میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا بعد میں تینوں کے ہاتھ باندھ کر ان سے رقم چھین کر انہیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں