ڈھاڈر،ویگو اور موٹرسائیکل میں تصادم سے خاتون جاں بحق،2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

ڈھاڈر :بختیار آباد نیشنل ہائی ناصر آباد کے مقام پر ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی 1122ای ایم آر سی کا عملہ موقع پر ہی پہنچ گیا۔1122کے عملے نے جاں بحق اور زخمیوں کو ای ایم آر سی سینٹر ریسکیو کرکے طبی امداد دی۔طبی امداد کے بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی ریفر کر دیا گیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق بختیارآ باد کے ملک برادری سے بتایا جا رہا ہے۔ویگو ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب۔لیویز نے گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں