کوئٹہ، خرانہ بلوچستان نے 67اسکیمات کو پابندی سے مستثنیٰ قراردیدیا

کوئٹہ:محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان نے 991ملین روپے کے لاگت کی 67اسکیمات کو پابندی سے مستثنیٰ قراردیدیا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کو لکھے گئے سمری میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت نصیرآباد،کچھی،سبی،موسیٰ خیل،جھل مگسی،پنجگور،بیلہ،کیچ،قلعہ سیف اللہ،جعفرآباد،خاران،قلعہ عبداللہ،صحبت پور،مستونگ،دکی،ہرنائی،خضدارمیں 991 ملین روپے کی لاگت سے 67اسکیمات جن پر نوٹیفکیشن FD.US(B-1)4-4/2021 کے تحت پابندی عائد کی گئی تھی کو مستثنیٰ قراردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں