دکی، فائرنگ سے خاتون جاں بحق

دکی:کلی انار ناصر میں دیور محراب خان ولد احمد خان کی فائرنگ سے 40 سالہ بھابھی جان بحق ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق خاتون گل جمعہ زوجہ نقیب خان قوم زنگی خیل سکنہ کلی آنار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں