شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے 1978کی شرط بھی غیر ضروری ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے بلوچستان کیلئے نئے تقرر شدہ ڈائریکٹر جنرل نادرا میر عالم کی جانب سے قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئے ڈی جی کے آنے سے صوبے کے عوام کو بڑی مشکلات اور دشواریوں سے نجات حاصل ہوگی اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر والدین میں سے کسی ایک کے بائیو میٹرک ویرفیکیشن کے بعد ان کے اولادوں کے شناختی کارڈ کا بلاک نہ کرنا شوہرایچ این آئی سی اور سی این آئی سی ہونے کے بعد ان کی اہلیہ کی غیر ملکی ہونے پر شناختی کارڈ کا اجراء کے سلسلے میں پالیسی طے کرنے خاندان میں سے کسی فرد کے شناختی کارڈ بلاک ہر پر بقیہ افراد کے شناختی کارڈ بلاک نہ کرنے ایچ این آئی سی کے حامل افراد کے شناختی کارڈ بلاک نہ کرنے تحقیقاتی عملے کی تعداد میں اضافے ایس او پیز پر من ومن عمل سے عملدرآمد کرنے اور ایس او پیر پر عملدرآمد نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کسی خاندان میں باہر سے غیر متعلقہ فرد کے اندراج کے علاوہ اس خاندان کے دیگر افراد کو شناختی کارڈ کے اجراء کو یقینی بنانے اور”ب فارم“ نہ ہونے کی صورت میں والدین کے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر شناختی کارڈ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائے جیسے اہم احکامات کے ذریعے سائلین اور شہریوں کو سابق ادوار کے دشواریوں سے نجات ملے گی پارٹی رہنماء نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نیشنل شناختی کارڈ کے حامل افراد کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا موقع آئی بی کیسز میں تاخیر پر غور کرکے نادرا ویجلنس زنگ کو زیادہ بااختیار اور تیز عملے کے اختیارات میں اضافہ ضروری ہے اس وقت ہزروں کی تعداد میں شہریوں کے شناختی کارڈ تصدیقی عمل میں پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا رہتے ہیں اسی طرح ڈیلیکیٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید پر ایم این آئی سی کیلئے 1978کی شرط بھی غیر ضروری ہے جس کی خاتمہ کیلئے توجہ دینا انتہائی ضروری ہے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے شہریوں کی ضرورت کے مطابق نادرا اور امراکز میں اضافہ اور بند شدہ مراکز ازسرنو فعال بنانے کی ضرورت پر زیردیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نیا ایم ڈی خصوصی اور ذاتی دلچسپی لے کر عوام کے بہتر سروس کی فراہمی یقینی بنانے اور غیر ضروری وتکلیف دہ شرائط ختم کرنے کے سلسلے میں اپنا کاردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ایک شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے قومی دستاویزات کے حصول میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرکے ان کے بنیادی شہری حقوق کو تحفظ فراہم کیا جائے ہمیں امید ہے کہ ڈی جی نادرا عوام کو پریشانوں سے نکالنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کرکے انہیں شناختی کارڈ کے حصول کے عمل کیلئے بہتر سہولیات فراہم کریں گے اس سلسلے میں انہوں نے ایچ ڈی پی کی طرف سے بھرپور تعاون اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کرکے انہیں عوام کے دیگر مشکلات اور مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ان کی تقرری پر ان کا خیر مقدم کیا جائیگا۔


