بیلہ، بجلی کے بلز صارفین کو بروقت پہنچائے نہیں جاتے،علاقہ مکین

بیلہ:کے الیکٹرک کے ذمہ داران کی غیرذمہ داری بجلی کے بلز صارفین کو بروقت پہنچائے نہیں جاتے صارفین بلز کی وقت پر ادایگی کرنے سے محروم اضافی چارجز اور بھاری رقم ادایگی صارفین کے لیے پریشانیوں کا سبب ہے تفصیلات کے مطابق بیلا میں کراچی کے الیکٹرک کے ذمہ داران بلز ہوٹلوں دکانوں اور ریڑی بانوں کے پاس پھینک کر کے ای کے متعلقہ ذمہ داران خود کو بری الزمہ اور صارفین کو دانستہ ادارے کا نہ صرف مقروض بنا رہے ہیں عوامی حلقوں اور کے ای کے صارفین نے اتور کے روز آن لائن اور عو امی پریس کلب بیلا میں صحافیوں کو بتایا کہ کی کی ماہ بجلی کے بلز ہمیں نہیں ملتے ذمہ داران بلز پردرج ایڈریس کے بجائے دوسری جگہوں یا غیر متعلقہ افراد کو بلز تھمادیتے ہیں جو بروقت جو بروقت صارفین تک نہیں پہنچ پاتے بلز کی آدایگی کی مقررہ تاریخ ختم ہوجانے کے بعد ملنے والے بجلی کے بھاری بلزصارفین کے لیے شدید مالی پریشانی نقصانات اور پریشانیوں کا سبب بنے ہوئے ہیں کے ای کے ذمہ داران کی چوہدراہٹ اور سکھا شاہی صارفین کے لیے مشکلات کا باعث ہے ان حلقوں نے کہا کہ زاد بلنگ اور بلز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کا سلسلہ روکا جائے اور صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے مشکلات میں مبتلا نہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں