کوئٹہ، انتظامیہ کی کا روائی،186 کلوگرام چرس برآمد، تین ملزمان گر فتار

کوئٹہ: اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف بلوچستان کی مشترکہ کا روائی 186 کلوگرام چرس برآمد تین ملزمان گر فتار۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اوراے این ایف بلوچستان نے آر سی ڈی روڈ پر واقع وندر چیک پوسٹ کے قریب مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے دورانِ تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے 1200 گرام چرس کے 155 پیکٹ برآمد کر کے قلعہ عبداللہ کے رہائشی عبدالطیف، ادریس خان اور چمن کے رہائشی عبدالظاہر نامی تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق برآمدہ منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی تر جما ن کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کا روائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں