مستونگ،جرائم کی وارداتوں میں اضافہ

مستونگ: شمس آباد کے علاقے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 2موٹرسائیکلیں 5 موبائل فون اور 80 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے،پولیس تھانہ میں اطلاعی رپورٹ درج کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 8بجے ثناء اللہ اور عمران اپنے چار ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے واپس آرہے تھے کلی شمس آباد میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر انکا یونیک موٹرسائیکل اور راوی موٹرسائیکل۔ماڈل 2016/2019 اور پانچ موبائل فونز اور 80 ہزار کیش رقم چین کر فرار ہوگئے۔سٹی پولیس تھانہ میں اطلاعی رپورٹ درج کردی۔انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم کوئٹہ سے سلائی مشین خریدنے گئے تھے تاہم خریداری نہیں کی اور پیسے ہمارے پاس جنہں چین لیاگیا،درین اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردارزادہ میرمحمد حنیف رستم زئی نے بی این پی کے کارکنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ میں ایک بار پھر چوری ڈکیتی کا سلسلہ شرورع ہوچکاہے جو سخت قابل مزمت اور افسوسناک ہے ان چوری کے واقعات سے ایک بار پھر مستونگ میں بدامنی پہل رہی ہیں اور عوام غیر محفوظ ہورہیعوام کی جان و مال کی حفاظت کی زمہ داری انتظامیہ کی ہے انتظامیہ فوری طور پر ملوث چوروں کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان بر آمد کریں۔اور چوری کے بڑتے ہوئے واقعات کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں